لندن ۔ 6 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت معاشی مشکلات پر جلد قابو پالے گی۔زلفی بخاری نے لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم دن رات مشکل حالات پر قابو پانے کے لیے محنت کر رہی ہے امید ہے کہ حکومت جلد معاشی مشکلات پر قابو پالے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں جب کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولیات سمیت سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوررسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ضلع سطح پر آفس قائم کرنے پر کام کیا جارہا ہے