حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،بلوچستان کی باصلاحیت نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،وزیراعظم عمران خان

102
حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،بلوچستان کی باصلاحیت نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،بلوچستان کی باصلاحیت نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سےجاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے معاونِ خصوصی نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے گفتگو کرتےہوئے کیا جنہوں نے بدھ کویہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان کے اندرونی طور پر بے گھر لوگوں (آئی ڈی پیز) کے مسائل اور انکی اپنے گھروں میں واپسی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ،اس کے علاوہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔