حکومت ملک میںصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے بڑے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے،معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا

104

راولپنڈی۔ 4 مارچ (اے پی پی) معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ہیلتھ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے بڑے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔وزیر اعظم کا صحت بارے ویژن بہت کلئیر ہے ۔یونی ورسل ہیلتھ کیئر ہمارا وژن ہے۔ گورنمٹ کا ہیلتھ ریفارم ایجنڈا یونی ورسل ہیلتھ کیلئر کیلئے ہے۔ہم 70 فیصد بجٹ پرائمری ہیلتھ کئیر پرصرف کر رہے ہیں۔گورنمٹ کی ٹاسک فورس اور میری وژن کلئر ہے۔وژن اور پالیسی ہے کہ صحت انصاف کارڈ سیکم کا مقصد یہ ہے کہ جو پیسے نہیں لگا سکتے ان کیلئے حکومت پیسے فراہم کرے گی۔75لاکھ افراد کو ہم ہیلتھ کارڈ دے چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی بلڈنگ پرائمری کیر کیپسٹی پاکستان کرئٹیکل نیڈ کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔وفاقی وزیر ہیلتھ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وسائل کم ہوں تو نجکاری کرنا پڑتی ہے۔جس قدر ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اس سے ڈبل ہوجائے گی۔مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کانفرنس میں میڈیکل پروفیشنلز سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم یاران وطن کے نام سے پروگرام پہ کام کر رہے ہیں۔ہم مستقبل میں اس کو متعارف کروائیں گے۔ معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ جعلی ڈاکٹر کی تعریف بدلنے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں چند ہزار فیملی فیزیشن ہیں۔اگر ہم اس رفتار میں فیملی فزیشن پروڈیوس کرتے رہے تو 100 سال لگ جائیں گے جبکہ آبادی کی بڑھتی ہوء رفتار کے مطابق پاکستان میں ہیلتھ شعبہ ہیپاٹائٹس، پولیو کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں۔تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے 7.5 ملین فیملیز کو ہیلتھ کارڈ دے دئیے گئیے ییں۔ لاڑکانہ میں ہیپا ٹاٹس کی وبا میں ایک وجہ ایک سرنج کا بار بار استعمال بھی سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے شعبہ کو درپیس چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ہیلتھ بجٹ بھی بڑھایا ہے،تا ہم آبادی کا اضافہ کی رفتار بہت زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ر اولپنڈی میڈیکل بطور سابقہ طالبعلم یونیورسٹی میں اکر خوشی ہوتی ہے۔کانفرنس پر یونیورسٹی، اپنا، ایچ ای سی کا شکر گزارہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک موجود ڈاکٹرز پاکستان واپس خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔لیکن ان کے پاس کوئی پلیٹ فارم نہیں۔ تقریب کے آخر میںیونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر عمر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ملک کی بہترین یونیورسٹی بن چکی ہے ۔یو نیو رسٹی میں ڈینگی بچاؤ تربیت کے 6 ماہ کے کورس شروع کر دئیے گئے ہیں اورکرونا وائرس بارے بھی تربیت، لیکچر شروع کر دیئے گئے ہیں۔