حکومت ملک میں غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کے فروغ و استحکام کیلئے ای کامرس گیٹ قائم کرے گی، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کے فروغ و استحکام کیلئے ای کامرس گیٹ قائم کرے گی، سرمایہ کاروں کو ای کامرس کے ذریعے ہر ممکنہ سہولیات دستیاب ہوں گی، وزارت آئی ٹی اس مقصد کیلئے وزارت کامرس کو تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کے فروغ و استحکام کیلئے ای کامرس گیٹ قائم کرے گی، سرمایہ کاروں کو ای کامرس کے ذریعے ہر ممکنہ سہولیات دستیاب ہوں گی، وزارت آئی ٹی اس مقصد کیلئے وزارت کامرس کو تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت میں چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی رضوان بشیر اور ممبر ٹیلی کام مدثر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر مملکت نے وفد کے اراکین کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہم ”ڈیجیٹل پاکستان“ کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کی معاونت کے ساتھ ہمارا ”ایکسلریٹڈ۔ ڈیجیٹائزیش “ کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، ہم مل کر اس سیکٹر میں ہونے والی فقید المثال ترقی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply