حکومت ملک میں مواصلات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے, ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

83
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں مواصلات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات سے متعلق تین منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ پسنی فش ہاربر پروجیکٹ کی بحالی کے لیے 1454.987 ملین روپے ، دوسرا منصوبہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کے انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن کے لیے 7789.2 ملین روپے ، جبکہ تیسرا منصوبہ زیارہ سے ڈبوری ، ضلع اورکزئی تک سڑک کی تعمیر کے لیے 3213.217 ملین روپے کا پیش کیا گیا۔ اجلا س میں تینوں منصوبوں کو منظور کر لیا گیا۔