حکومت ملک کے تعلیمی نظام میں تبدیلی کیلئے پرعزم ہے، احسن اقبال

133

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے تعلیمی نظام میں تبدیلی کیلئے پرعزم ہے، اس سلسلے میں متعلقہ ادارے 2017ءتک تمام تعلیمی اصلاحات کے منصوبے مکمل کریں۔ وہ جمعہ کو وزارت کیڈ، تعلیم اور فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو وژن 2025ءکے تحت تعلیمی شعبہ کے منصوبوں بشمول سمارٹ سکول سسٹم، آئی سی ٹی سکولز کی اپ گریڈیشن، تعلیمی نظام میں اصلاحات، قومی نصاب میں اصلاحات، ٹیچرز ٹریننگ پروگرام اور مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے ان منصوبوں پر کام کی رفتار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تکمیل سے ملک کے تعلیمی نظام میں واضح تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ سکولز کے ساتھ 2017ءمیں آئندہ تعلیمی سیشن کیا جانا چاہیے۔