25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںحکومت ملک کے نوجوانوں کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے...

حکومت ملک کے نوجوانوں کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے متعدد انقلابی اقدامات کر رہی ہے،رانا مشہود

- Advertisement -

پشاور۔ 28 اپریل (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے نوجوانوں کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے متعدد انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ٹیمرگرہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان پاکستانیوں کی مکمل صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

رانا مشہود نے تعلیم اور مہارتوں کی ترقی کا ایک انقلابی ماڈل متعارف کرایا جسے انہوں نے پاکستان کے لیے ایک معیار قرار دیایہ ماڈل نوجوانوں کو مختلف پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جن میں ڈرائیونگ، بڑھئی کاری، الیکٹریشن کے کام سمیت نرسنگ، اکاؤنٹنسی، انجینئرنگ، آئی ٹی اور کھیلوں جیسے شعبے شامل ہیں۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے پی ایم اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز بھی کیا، جس میں ایتھلیٹکس، ہاکی، باکسنگ اور دیگر کھیلوں میں توسیع کا اعلان کیا۔ انہوں نے منتخب کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت اور سہولیات کی فراہمی سمیت مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔رانا مشہود نے قومی نو عمر و نوجوان پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے پی ایم وائی پی کے تحت جاری متعدد اقدامات کی تفصیلات بھی بیان کیں۔

- Advertisement -

ان اقدامات میں لیپ ٹاپ اسکیم، گرین یوتھ موومنٹ، انوویشن ایوارڈز اور نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی کے دیگر پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام کوششیں چار بنیادی ستونوں — تعلیم، شمولیت، روزگار، اور ماحولیات — جنہیں “4Es” کہا جاتا ہے، پر مرکوز ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ مدارس کے طلبہ کو بھی مرکزی ترقیاتی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرتی اور ثقافتی تقسیم کو ختم کیا جا سکےرانا مشہود نے ڈیجیٹل یوتھ ہب (ڈی وائی ایچ) کا تعارف بھی کرایا، جو ایک مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے اور نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور دیگر ترقیاتی مواقع سے جوڑنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب ایک “ون اسٹاپ شاپ” کے طور پر کام کرتا ہے جو وسائل تک رسائی کو آسان بناتا ہے اور صارفین کی پروفائل کی بنیاد پر ان کی ذاتی ترقی کے راستے متعین کرتا ہے۔اپنے سابقہ دور وزارت تعلیم پنجاب کا حوالہ دیتے ہوئے رانا مشہود نے پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ (پی ای ای ایف) کی کامیابی کا ذکر کیا، جس کے تحت 4,50,000 سے زائد میرٹ پر مبنی وظائف مستحق طلبہ کو دیے گئے۔ انہوں نے اس اقدام کو قومی سطح پر پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے وسعت دینے کی تعریف کی، تاکہ پورے ملک کے مستحق طلبہ کی مدد کی جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589262

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں