حکومت مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے، بیرسٹر عقیل ملک

131

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے، آہستہ آہستہ حالات بدل رہے ہیں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سیاسی، سماجی اور معاشی استحکام سے ہی ملک میں امن لایا جا سکتا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پہلے بھی ملک کو سنوارا ہے اور آئندہ بھی ملک کو سنواریں گی۔