حکومت مہنگائی کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، چوہدری محمد جعفر اقبال

38
Chaudhry Mohammad Jafar Iqbal
Chaudhry Mohammad Jafar Iqbal

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ ان کے طرز زندگی میں تبدیلی لائی جا سکے۔

ایک بیان میں انہوں نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی اور استحکام کے لئے کوششوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی خوشحالی، ترقی اور قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت کی اولین ترجیح مسائل کو حل کرنا ہے تاکہ معاشرے کے کمزور طبقے کو ان کی آرام دہ زندگی گزارنے کے لئے ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے سازگار سیاسی ماحول کو فروغ دینے کے لئے بدامنی اور افراتفری کی سیاست کے خاتمے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں موقف اختیار کرنا چاہئے۔مسلم لیگ(ن)کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی عام آدمی کی ترجمان ہے اور انہیں مالی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ان کی فلاح و بہبود کے لئے موثر انداز میں کام کر رہی ہے۔