حکومت نقد آور فصلوں کے لئے پانی کے استعمال میں توازن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

99
Rana Tanveer Hussain

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار ررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نقد آور فصلوں کے لئے پانی کے استعمال میں توازن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ مخصوص علاقوں میں مخصوص فصلوں کی کاشت اچھا آئیڈیا ہے۔

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور، سینیٹر محسن عزیز کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ چاول، کپاس اور گنا زیادہ پانی استعمال والی فصلیں ہیں، چاول کو بہت زیادہ پانی دیا جاتا ہے، پانی کے استعمال میں توازن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،

گنے کے لئے پانی کے استعمال میں کمی ضروری ہے، مختلف علاقوں میں مختلف مخصوص فصلیں کاشت کرنے کا کلچر تھا، اب اس میں تبدیلی آئی ہے، مخصوص علاقوں میں مخصوص فصلوں کی کاشت اچھا آئیڈیا ہے۔