حکومت نے آرٹیکل 63-A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،چوہدری فواد حسین

74
نون لیگ کے تین ایسے لیڈرز عمران خان کی پریس کانفرنس کا جواب دے رہے ہیں جو خود میر جعفر کے راستے پر ہیں،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):فاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ حکومت نے آرٹیکل 63-A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائے گی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے؟

چوہدری فواد حسین نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے باعث تبدیل کریں ان کی نااہلیت تاحیات ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے گی کے اس ریفرینس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے