اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایوان میں بے ہنگم شور شرابا کر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جس سے بجٹ تقریر نہیں سن سکا۔ انہوں نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح اخبار میں بجٹ پڑھوں گا اور فراہم کی جانے والی دستاویزات کا جائزہ لے کر بجٹ پر تبصرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بڑی جانفشانی سے بجٹ تیار کیا ہے، سال 2019-20ءکے بجٹ کے ثمرات عوام کو جلد ملنا شروع ہوں گے۔