حکومت نے ترلائی میں زیرتعمیر کنگ عبدالعزیز السعود ہسپتال کی تکمیل کے لئے اس سال 510 ملین روپے مختص کیے ہیں

137

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ترلائی اسلام آباد میں کنگ عبدالعزیز السعود ہسپتال کے جاری منصوبے کے لیے قومی صحت ڈویژن کے آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں 510 ملین روپے مختص کیے ہیں۔وزارت قومی صحت کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ترلائی میں وزارت قومی صحت کے جاری منصوبے کنگ عبدالعزیز السعود ہسپتال کی تکمیل کے لئے 510 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبے کی کل لاگت کا تخمینہ 2499.993 ملین روپے لگایا گیا ہے۔