حکومت نے رقوم کی غیر قانونی منتقلی روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کے ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سوالات کے جواب

193
پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس مارجن میں9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں،عوام کو پریشان کرنا درست نہیں،جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے رقوم کی غیر قانونی منتقلی روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سکیم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، موجودہ حکومت کے دور میں ترسیلات زر میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف اراکین کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی طرف سے ہونے والی پیش رفت کو سراہا ہے، ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کے اقدامات پر غور کیا جائے گا، پہلے پاکستان بلیک لسٹ میں رہا اور پھر گرے لسٹ میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہنڈی، حوالہ اور غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی کو کنٹرول کیا ہے اور قانونی ذرائع کو آسان بنایا گیا ہے جب بھی منی لانڈرنگ کی بات آتی ہے، اپوزیشن کو اس سے مسئلہ پتہ نہیں کیوں ہو جاتا ہے۔ ایف اے ٹی ایف میں عالمی برادری نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے اور یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کوئی حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔