حکومت نے عوامی مفاد میں قانون سازی کا نیار یکارڈ قائم کیا ہے، پنجاب کا بجٹ عوامی مفاد میں ہوگا ، عوام کو بجٹ میں ریلیف دیں گے،سردار عثمان بزدار

193

لاہور۔یکم جون(اے پی پی) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ملاقات کی، اس موقع پر چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار ہائر ایجوکیشن آسےہ امجد بھی موجود تھیں، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اب تک پنجاب اسمبلی کی کارکردگی بہت بہتر ہے ، پی ٹی آئی حکومت نے عوامی مفاد میں قانون سازی کا نیار یکارڈ قائم کیا ہے اور ہماری کارکردگی معیاری و مثالی ہے ، پنجاب کا بجٹ عوامی مفاد میں ہوگا ، عوام کو بجٹ میں ریلیف دیں گے اور تمام اراکین بجٹ اجلاس میں بھر پور شرکت کریں گے۔ وزیر اعلی سردار عثمان خان بزدار نے خصوصی طور پر انہیں دونوں اراکین کو راولپنڈی طلب کیا جہاں ان سے عوامی مفاد میں بہتر قانون سازی کرنے کے حوالے سے تبادلہ خےال کیا گیا اور پنجاب اسمبلی میں سٹیڈنگ کمیٹیوں کے کردار کو بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کرنے پر غور ہوا ، اس موقع پر مومنہ وحید اور آسےہ امجد نے سٹینڈنگ کمیٹیوں کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعلی عثمان خان بزدار کو آگاہ کیا ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے کہاکہ قانون سازی میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کا کردار بہت اہم ہے۔