38.1 C
Islamabad
پیر, جون 16, 2025
ہومقومی خبریںحکومت نے عوا م دوست بجٹ پیش کیا، بجٹ میں عام آدمی...

حکومت نے عوا م دوست بجٹ پیش کیا، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے،اراکین سینیٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):اراکین سینیٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوا م دوست بجٹ پیش کیا، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے، صنعتوں کے مسائل کو حل کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ملکی برآمدات میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، ہمیں درآمدات کے مقابلے میں برآمدات کو بڑھانا ہو گا اس سے ملک کے مسائل حل ہوں گے،

ملازمین پر جو ٹیکس کا نیا بوجھ ڈالا گیا ہے اس پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومتوں میں بھی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا گیا تھا اور معیشت کو بہتر کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم معیشت کو ٹھیک کرے گی اور عام لوگوں کو ریلیف فراہم دراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں درآمدات کے مقابلے میں برآمدات کو بڑھانا ہو گا اس سے ملک کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک جیسے بڑے منصوبوں کو اولین ترجیحی دینی چاہیے، ان بڑے میگا منصوبوں سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اخراجات کو کم کرنا ہو گا، حکومت کو آغاز اپنے گھر سے کرنا چاہیے تو پھر حالات بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اگر مزدوروں کی تنخواہ بڑھائی ہے یہ اچھی بات ہے لیکن ملازمین پر جو ٹیکس کا نیا بوجھ ڈالا گیا ہے اس پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر سنجیدہ ہے تو پھر معاملات بہتر ہوں گے۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بجٹ میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے خاطر خواہ فنڈ مختص نہیں کئے گئے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بجٹ میں مستقبل کے معاشی منصوبے کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے مسائل کو حل کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ملکی برآمدات میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم لیوی میں اضافے سے ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔سینٹ میں جمیعت علما اسلام کے مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ۔ مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ حکومت بجٹ کو عوام دوست بنائے۔ سرمد علی نے کہا کہ ملکی معیشت مسائل کا شکار ہے اور ہمارے پاس وسائل اور مالی گنجائش محدود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا 50 فیصد سے زیادہ ریونیو کلیکشن قرض پر سود کی مد میں خرچ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاغذ پر مجوزہ ٹیکس سے تعلیم اور اخباری صنعت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے بجٹ کو عوام نواز کی بجائے اشرافیہ نواز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر خاص طور پر گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین پر ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بجٹ میں ایلیٹ کلاس کو چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز، اراکین پارلیمنٹ اور ایلیٹ کلاس پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے حکومتی اخراجات کو کم کرنے پر بھی زور دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا اور معاشی بحران کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018-2022 کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے پیدا کی گئی خرابی کو دور کرنے میں وقت لگے گا۔ تحریک انصاف کے محسن عزیز نے اشرافیہ اور امیر لوگوں پر براہ راست ٹیکس لگانے کی بجائے بالواسطہ ٹیکس بڑھانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عملی اقدامات کرتے ہوئے ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانا چاہیے ۔

بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر روبینہ قائم خانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام لوگوں کے مسائل کے حل پر توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں اور کسانوں کو ریلیف فراہم کرے کیونکہ اس سے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران پی پی پی سے مشاورت نہیں کی گئی اور تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے فنڈز بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ملک میں خواتین اور اقلیتوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے تجویز بھی پیش کی کہ حکومت ان خدشات کو مؤثر طریقے سے دور کرنے کے لیے بجٹ میں دس مخصوص تجاویز شامل کرے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فوزیہ ارشد نے تعلیم، صحت اور عام لوگوں کی بہتری کے لیے فنڈز میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ حکومت وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے لیے خاص طور پر مزید فنڈز مختص کرے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں