اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں 29 کھرب روپے قرضوں پر سود ادا کرنے کےلئے مختص کئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پوسٹ بجٹ کانفرنس کے دوران صحافیون کو بتائی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ یہ رقم سول حکومت اور مسلح افواج کے کل خراجات سے بھی زیادہ ہے اور ان اخراجات کو ملایا جائے تو یہ رقم مالی سال 2019-20ءکے مالی سال کے ٹیکس محصولات کے 55 کھرب 55 ارب روپے کے مجموعی ہدف کے نصف سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر مناسب ہے کہ موجودہ حکومت جو بھی قرضہ لے گی وہ سابقہ حکومتوں کے قرضوں کی ادائیگی کےلئے ہو گا اور یہ بات کی جائے تو اپوزیشن تنقید کرنا شروع کر دیتی ہے۔