حکومت نے مالی سال 2023 کے جولائی تا دسمبر کے دوران 8.67 ملین مستحقین میں مجموعی طور پر 16.35 بلین روپے تقسیم کئے

72
صدر فیصل آباد چیمبر

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):موجودہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2023 کے جولائی تا دسمبر کے دوران ٹارگٹڈ پیٹرولیم سبسڈی اقدام کے تحت تقریباً 8.67 ملین مستحقین میں مجموعی طور پر 16.35 بلین روپے تقسیم کئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ پروگرام غریب اور کمزور خاندانوں کو تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے بچانے کے لیے شروع کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے اس اقدام کے تحت مئی 2022 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کو اضافی 2000 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔اس سبسڈی سے انکم سپورٹ پروگرام میں نئے شامل ہونے والے بھی استفادہ کر رہے ہیں۔