
اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعہ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ وریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت 272 جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لٹر برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے، موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت دس روپے کمی سے180.29روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت دس روپے کمی سے174.68روپے ہوگی۔