اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں افراط زر کی شرح اور غربت کو کم کیا ہے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کا فائدہ موجودہ حکومت نے عوام تک پہنچایا۔ …
حکومت نے ملک میں افراط زر کی شرح اور غربت کو کم کیا ہے،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں افراط زر کی شرح اور غربت کو کم کیا ہے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کا فائدہ موجودہ حکومت نے عوام تک پہنچایا۔ پاکستان میں موجودہ حکومت کے دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پورے خطے سے کم کی گئیں جبکہ خطے کے دیگر ممالک نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی مسلسل اور انتھک کوششوں کی بدولت ملک میں لوڈ شیڈنگ میں ماضی کی نسبت واضح کمی آئی ہے اور 2018ءکے آغاز تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔








