حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لائحہ عمل پرعملدرآمدکیلئے قومی پالیسی وضع کی ہے ، زاہدحامد

124

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ا جاگر کرنے میں فنکاروں کی کاوشوں کو سراہا،ریڈیو پاکستان کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد نے اسلام آباد میں فنو ن لطیفہ کی تین روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بدقسمتی سے دنیا کے ا±ن دس ملکوں میںشامل ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلی کے شدید منفی اثرات کاسامنا ہے ۔