حکومت نے نیاپاکستان سرٹیفیکٹس پرمنافع کی شرح میں اضافہ کردیا، ایس آر اوجاری

104
حکومت نے نیاپاکستان سرٹیفیکٹس پرمنافع کی شرح میں اضافہ کردیا، ایس آر اوجاری

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):حکومت نے نیاپاکستان سرٹیفیکٹس پرمنافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق اس ضمن میں باضابطہ طورپرایس آر اوجاری کردیاگیاہے۔ 3 ماہ کیلئے ایک ہزار امریکی ڈالرپر منافع کی نئی شرح 7 فیصد، چھ ماہ کیلئے 7.20 فیصد، ایک سال کیلئے 7.50 فیصد، تین سال کیلئے 8 فیصد اورپانچ سال کیلئے بھی ایک ہزارڈالرمالیت کے سرٹیفیکٹس پرمنافع کی شرح 8 فیصد کردی گئی ہے۔

نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس میں 3 ماہ کیلئے 10 ہزار روپے مالیت کی سرمایہ کاری پرمنافع کی نئی شرح 15 فیصد، 6 ماہ کیلئے 15.25 فیصد، ایک سال کی مدت کیلئے 15.50 فیصد، 3 سال کی مدت کیلئے 14 فیصد اور5 سال کی مدت کیلئے 13.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس میں 3 ماہ کیلئے برطانوی پاونڈ میں سرمایہ کاری پرمنافع کی نئی شرح 5.50 فیصد، 6 ماہ کیلئے 6 فیصد، ایک سال کیلئے 7 فیصد، تین سال کیلئے 7.50 فیصد اورپانچ سال کیلئے بھی 7.50 فیصدمقررکردی گئی ہے۔اسی طرح نیاپاکستان سرٹیفیکٹس میں تین ماہ کیلئے ایک ہزار یورو پرمنافع کی شرح 4 فیصد، 6ماہ کیلئے 4.50 فیصد، ایک سال کیلئے 5 فیصد، 3 سال کیلئے 6.50 فیصد اورپانچ سال کیلئے 6.50 فیصدمقررکی گئی ہے۔