حکومت نے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹنگ اور تجارت کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں ، ترجمان

104

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) حکومت نے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹنگ اور تجارت کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور تیونس کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے اور نائیجیریا کے ساتھ باہمی اور ترجیحی تجارت کا معاہدہ قومی برآمدات کے فروغ میں کردار ادا کررہے ہیں۔