24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںوفاقی حکومت نے ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم...

وفاقی حکومت نے ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے 25 کروڑ روپے کی منظوری دے دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کی آئندہ ایف آئی ایچ پرو لیگ (سیزن 7) میں شرکت کے لیے 25 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے جاری ایک سرکاری خط کے مطابق مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس رقم میں سے 25 کروڑ روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ قومی ٹیم کی اس عالمی سطح کی لیگ میں شرکت کو ممکن بنایا جا سکے جبکہ 15 کروڑ روپے اسلام آباد میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز کے انعقاد کے لیے رکھے گئے ہیں۔

- Advertisement -

پی ایس بی نے پی ایچ ایف سے کہا ہے کہ وہ تین دن کے اندر ایک جامع شمولیتی پلان جمع کرائے جس میں سفر کے شیڈول، لاجسٹک سہولیات، انتظامی امور اور تربیتی تفصیلات شامل ہوں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں