حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

104

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اوگرا کے سفارش کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ہفتہ کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت 5.52روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.19روپے فی لٹر بڑھانے کی سفارشات کی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان نے اوگرام کے سفارش کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پٹرول کی فی لٹرقیمت میں3روپےایک پیسے‘ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپےفی لٹر‘مٹی کےتیل کی قیمت میں 3 روپےفی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں3روپے33پیسے فی لٹر اضافہ کی منظوری دی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق16 جنوری 2022 سے پیٹرول کی قیمت 147.83 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 144.62 روپے، مٹی کا تیل 116.48 روپے اورلائیٹ ڈیزل کی قیمت 114.54 روپے فی لیٹرہوگیا ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 12بجے کے بعد 16جنوری سے ہو گا ۔