حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ایک روپے کا بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا،مفتاح اسماعیل

45

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ایک روپے کا بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا،جو قیمتیں بڑھی یا کم ہوئی ہیں وہ صرف پی ایس او کی خریداری کے مطابق کم یا زیادہ ہوئی ہیں۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو قیمتیں بڑھی یا کم ہوئی ہیں، صرف پی ایس او کی خرید کے مطابق کم ہوئی ہیں یا بڑھی ہیں۔