اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے،یٹرول کی نئی قیمت 18روپے 50پیسے کمی کے بعد 230.24روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 40روپے 54پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 236روپے ہوگئی۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 34 روپے 71پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 191 روپے 44پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 33 روپے 81 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 196روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔