حکومت نے پی ایس ڈی پی 2022-23کے تحت 7ماہ میں371.88 ارب روپے جاری کیے

232

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پہلے 7ماہ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژن کے سماجی شعبے کی بہتری کے مختلف جاری اور نئے منصوبوں کے لیے مختص 727 ارب روپے میں سے 371.88 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی اجازت دے دی ہے جس میں سے اب تک 203.11 ارب روپے خرچ کئےجاچکے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، حکومت نے زلزلہ تعمیر نو اور بحالی اتھارٹی (ایرا) کے لیے 50 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی ہے جس میں سے 20.75 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، این ٹی ڈی سی پیپکو نے 42.56 ارب روپے ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی 27 ارب، واٹر ریسورس ڈویژن 35.91 ارب ، سائنس اینڈٹیکنالوجی ڈویژن 73کروڑ،ریونیو ڈویژن 1.42 ارب، مذہبی امور 11 کروڑ، ریلویز ڈویژن 12.60ارب، تخفیف غربت ڈویژن 14 کروڑ، پلاننگ کمیشن نے 1.74ارب، پٹرولیم ڈویژن نے 2 کروڑ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی 5 کروڑ، قومی تاریخ ورثہ ڈویژن

ایک کروڑ، صحت ڈویژن 59 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن 1.59ارب، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن نے 4 کروڑ ، میری ٹائم افیئرز نے 10 کروڑ ، لا اینڈ جسٹس ڈویژن نے 27 کروڑ، داخلہ ڈویژن 74 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 54 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن نے 3.74 ارب، انفارمیشن براڈکاسٹنگ ڈویژن نے 16 کروڑ ، صنعت وپیداوار ڈویژن 44 کروڑ، انسانی حقوق ڈویژن 4 کروڑ، ہائوسنگ ورکس ڈویژن 3.19ارب، ہائر ایجوکیشن کمیشن 5.73ارب، صوبوں اور سپیشل ایریاز کے لئے 2.56ارب، فنانس ڈویژن 6کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے 1.21 ارب، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 15 کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن43 کروڑ ، ڈیفنس ڈویژن نے 84 کروڑ ،کمیونیکیشن ڈویژن نے 3 کروڑ ، کامرس ڈویژن نے20 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن نے85 کروڑ، کابینہ ڈویژن نے30.75ارب، سرمایہ کاری بورڈ نے 3.5 کروڑ اور ایوی ایشن ڈویژن نے 46.2 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔