حکومت نے ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

130
ایکنیک نے 1200 میگاواٹ کے حامل چشمہ نیوکلیئرپاورپراجیکٹ یونٹ 5 منصوبہ سمیت اہم منصوبوں کی منظوری دیدی
ایکنیک نے 1200 میگاواٹ کے حامل چشمہ نیوکلیئرپاورپراجیکٹ یونٹ 5 منصوبہ سمیت اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):حکومت نے ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا،اوگرا کی سفارش کے باوجود پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔اتوار کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ یکم مئی سے 15 مئی تک کے لئے اوگراکی جانب سے بھیجی گئی سمری پر وزارت خزانہ نے پوری کوشش کی کہ اس معاملہ کو عوام کا مفاد مدنظر رکھ کر اس کو دیکھا جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی بھی واضح ہدایت ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپےکی کمی کی گئی ہے نئی قیمت 288 روپے فی لیٹر ہوگی۔پٹرول کی قیمت میں اضافہ کی تجویز سے اتفاق نہ کرتے ہوئے قیمت پندرہ دن کے لئے 282 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت دس روپے کم کی گئی ہے اس کی قیمت 186 روپے 7 پیسے کی بجائے اب 176 روپے 7 پیسے ہوگی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔اس کی فی لیٹر قیمت اس وقت 174 روپے 68 پیسہ ہے جو کم ہوکر 164 روپے 68 پیسے ہوگی۔نئی قمیتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔