حکومت نے کافی حد تک مسائل پر قابو پا لیا ،پاکستان جلد بڑی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا، 2018 تک توانائی بحران کا مکمل خاتمہ وزیراعظم کا عزم ہے، سینیٹر غوث محمد نیازی

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد دنیا کے سامنے بڑی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کے برسرے اقتدار آتے وقت اسے دہشتگردی انتہا پسندی، توانائی بحران اور دیگر مسائل کا سامنا تھا تاہم موجودہ حکومت …

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد دنیا کے سامنے بڑی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کے برسرے اقتدار آتے وقت اسے دہشتگردی انتہا پسندی، توانائی بحران اور دیگر مسائل کا سامنا تھا تاہم موجودہ حکومت نے دانشمدانہ حکمت عملی تر تیب دیتے ہوئے کافی حد تک ان مسائل پر قابو پا لیا ہے۔ انھوں نے کہا ہمارے دوراقتدار کے اوائل دنوں میں ملک لوڈ شیڈنگ کی مشکل میں جکڑا ہوا تھا اور حکومت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے اب لوڈ شیڈنگ پر 90 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بہترین سفارتکاری اور معاشی پالیسیوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آ رہی ہے اور بہت جلد پاکستان دنیا کے سامنے ایک بڑی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا

Leave a Reply