اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 350 کارکنوں کو اب تک رہا کیا ہے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم اب تک ٹی ایل پی کے 350 کارکنوں کو رہا کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابھی بھی ٹی ایل پی کے ساتھ فیصلے کے مطابق مریدکے کی دونوں طرف کی سڑک کھولنے کے منتظر ہیں۔