حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کو اپنا گھر خریدنے یا بنانے میں مدد کیلئے 33 ارب روپے مختص کئے ہیں

112

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کو اپنا گھر خریدنے یا بنانے میں مدد کیلئے 33 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تقریرمیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہائوسنگ و تعمیرات پیکج سے اس شعبہ میں بہت سی معاشی سرگرمیوں اور اس شعبہ سے وابستہ صنعتوں کو فروغ ملا ہے، حکومت کم آمدنی والے گھرانوں کو اپنا گھر خریدنے یا بنانے کیلئے 3 لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ یہ عمران خان کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک یہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔