اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں اور ملک کے تمام بارڈرز کو بند کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پریشان اور گھبرانے کی بجائے وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے وائرس کے خلاف آگاہی مہم تیز کرتے ہوئے مختلف خصوصی پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کثرت کے ساتھ ہاتھ دھوئیں کیونکہ یہی کورونا وائرس سے بچاﺅ کا بہترین راستہ ہے، اس کے ساتھ ساتھ عوام صحت سے متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔