19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیحکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے...

حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو اولین ترجیحات میں رکھا ،حکام سرمایہ کاری بورڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو اولین ترجیحات میں رکھا ،پاک چین اقتصادی راہداری اربوں ڈالر کا ایک میگا منصوبہ ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندی تک پہنچ جائیں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبے بھی مساوی مستفید ہونگے جبکہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا کو خصوصی فائدہ ہوگا۔

اس کلیدی منصوبے کی تکمیل سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اہم منصوبوں میں گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن ،گوادر پورٹ ایکسپریس وے کی تعمیر،گوادر انٹرنیشل ائیر پورٹ اور کراچی سکھر موٹروے کی تعمیر شامل ہے جس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف کے حصول میں مدد حاصل ہو گی اور پاکستان بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن کر ابھرے گا۔

- Advertisement -

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فیز ٹو میں سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے، حکومت سستی بجلی بنانے کی طرف جا رہی ہے، بڑے ڈیمز نہ صرف زراعت کیلئے فائندہ مند ہوں گے بلکہ ہائیڈرل پاور جنریشن کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوں گے ،دوسری جانب چین کی بڑی کمپنیاں کارپوریٹ فارمنگ میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

سی پیک اتھارٹی کے قیام کا مقصد بھی ون ونڈوآپریشن کے تحت ایک ہی جگہ پر تمام وزارتوں، صوبوں اور اداروں کے ساتھ مل کر سی پیک کے منصوبوں کو بہتر انداز میں آگے بڑھانا ہے تاکہ تمام تر سہولیات کی ایک ہی جگہ فراہمی سے کمپنیوں کو آسانی ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=244454

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں