حکومت نے گوادر بندرگاہ پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے انشورنس کی سہولت فراہم کر دی ہے ، ڈاکٹر درشن

71
حکومت نے گوادر بندرگاہ پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے انشورنس کی سہولت فراہم کر دی ہے ، ڈاکٹر درشن

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بحری امور ڈاکٹر درشن نے کہا ہے کہ حکومت نے گوادر بندرگاہ پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے انشورنس کی سہولت فراہم کر دی ہے ۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ ، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اور دیگر اراکین کے سوالات کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن نے بتایا کہ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہے ، گزشتہ ہفتے بھی بحری جہاز آئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر کراچی کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندر گاہ پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے حکومت نے انشورنس کی سہولت دیدی ہے ۔