26 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومقومی خبریںحکومت وزیراعظم یوتھ امپاورمنٹ پروگرام کے تحت کھیلوں کو فروغ دے رہی...

حکومت وزیراعظم یوتھ امپاورمنٹ پروگرام کے تحت کھیلوں کو فروغ دے رہی ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

- Advertisement -

پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کھیلوں کو فروغ دے رہی ہے تاکہ پاکستان کا پرچم بین الاقوامی سطح پر بلند کیا جا سکے۔جمعرات کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت خواتین کےلیے پشاور ریجن کے باکسنگ ٹرائلز کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر کرکٹ، اسکواش، ہاکی اور سنوکر پر حکمرانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور دیگر سماجی و اقتصادی شعبوں کی طرف راغب کرنا ہے،وفاقی اور پنجاب حکومتیں سختی سے میرٹ پر لاکھوں لیپ ٹاپ نوجوانوں میں تقسیم کر رہی ہیں، یہ لیپ ٹاپ طلباء کو ان کی تعلیم اور تحقیقی کام میں مدد دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے اقتصادی اور دفاع سمیت تمام محاذوں پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے،پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران دشمن کو بھرپور جواب دیا اور فضائی، زمینی اور سمندری میدان جنگ میں اپنی برتری ثابت کی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی اس وقت کی حکومت نے 28 مئی 1998 کو چھ ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے. انہوں نے معرکہ حق کے دوران دشمن کو شکست دینے اور بھاری نقصان پہنچانے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا. وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے. انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے منتخب پیشوں میں انتھک محنت کریں تاکہ اسے اقتصادی طور پر مضبوط بنایا جا سکے.

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو ایک معاشی طور پر دیوالیہ ہو4152نے سے بچایا اور معیشت کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا. انہوں نے کہا کہ قوم کو پاکستان کے نوجوانوں سے سب سے زیادہ امیدیں ہیں کیونکہ وہ اس کی مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اسے آگے لے جائیں گے. انہوں نے باکسنگ ایونٹ کے کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور یقین دلایا کہ حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602658

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں