حکومت وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو آئینی، سماجی اور معاشی طور پر ملک کے باقی علاقوں کے برابر لائے گی، ہم فاٹا میں امتیازی قوانین کو ختم کریں گے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا بیان

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو آئینی، سماجی اور معاشی طور پر ملک کے باقی علاقوں کے برابر لائے گی۔ وزیراعظم ہاﺅس کے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم فاٹا میں امتیازی قوانین کو ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ کریں …

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو آئینی، سماجی اور معاشی طور پر ملک کے باقی علاقوں کے برابر لائے گی۔ وزیراعظم ہاﺅس کے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم فاٹا میں امتیازی قوانین کو ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے اور حکومت فاٹا کیلئے سیاسی، معاشی اور ترقیاتی پیکیج دے رہی ہے جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے فاٹا کے عوام نے ملک کیلئے لاتعداد قربانیاں پیش کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں ملک کیلئے ان کے جذبہ اور محبت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Leave a Reply