28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںحکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی، وزیرخزانہ...

حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی آپٹما کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے ملک کی اقتصادی نمو میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن (آپٹما) کی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کوحکومت کی مکمل حمایت کایقین دلایا ہے۔

انہوں نے یہ یقین دہانی جمعرات کویہاں وزارت خزانہ میں ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کرائی۔وفدکی قیادت ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرگوہراعجازکررہے تھے۔وفاقی وزیرتجارت سیدنویدقمر اور وزارت خزانہ ووزارت تجارت کے سینئرافسران بھی اس موقع پرموجودتھے۔

- Advertisement -

وفد نے وزیرخزانہ کوٹیکسٹائل کی صنعت کودرپیش مسائل بالخصوص بجلی وگیس کی قیمتوں اوررسد سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا۔وزیرخزانہ نے ملک کی اقتصادی نمو میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن (آپٹما) کی خدمات کااعتراف کیا، انہوں نے ایسوسی ایشن کوحکومت کی مکمل حمایت کایقین دلایا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کوٹیکسٹائل کی صنعت سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت بھی کی۔وفد نے مسائل کے حل اورمعاونت فراہم کرنے پروزیرخزانہ کاشکریہ اداکیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=314039

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں