حکومت ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مو¿ثر کاروباری آئیڈیا کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرمایہ فراہم کرے گی،چوہدری فواد حسین

123

اسلام آباد ۔ 15مئی (اے پی پی) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مو¿ثر کاروباری آئیڈیا کو عملی جامہ کیلئے 70 سے 100 فیصد تک سرمایہ فراہم کرے گی۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آئیڈیا میں دم ہے تو جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کرائیں۔ اگر ہمارے ماہرین بھی آپ کے آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ہم آپ کے آئیڈیا کو 70 سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے تو ابھی سے تیاری کر لیں۔