حکومت پانامہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات چاہتی ہے، ٹی او آرز پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو پہلے بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں، وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت پانامہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات چاہتی ہے، ٹی او آرز پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو پہلے بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت پانامہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات چاہتی ہے، ٹی او آرز پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو پہلے بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پہلے تو کہتے تھے کہ ہماری کوئی آف شور کمپنی ہے ہی نہیں لیکن اب مان گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کیلئے متفقہ ٹی او آرز بنانے کیلئے کمیٹیاں بنائے جانے کے معاملے پر ہم بالکل نہیں بھاگے بلکہ یہ عمل تو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے آپریشن کرانے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، جس پر پیر کے روز سے اس معاملے کو دوبارہ وہیں سے لیا جا سکتا ہے جہاں سے یہ چھوٹا تھا۔

Leave a Reply