حکومت پاکستان ارشد شریف کے جسد خاکی کی جلد وطن واپسی کے لئے کینیا کے حکام کے ساتھ متعدد سطحوں پر سرگرم عمل ہے، ترجمان دفتر خارجہ

208
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ارشد شریف کے جسد خاکی کی جلد وطن واپسی کے لئے کینیا کے حکام کے ساتھ متعدد سطحوں پر سرگرم عمل ہے،

وزیر اعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو سے بات کی اور ضابطے کی کارروائیوں کی جلد تکمیل اور جسد خاکی کی وطن واپسی کی درخواست کی ہے۔ کینیا کے صدر نے اس المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مکمل تحقیقات اور میت کی جلد از جلد وطن واپسی کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ اور نیروبی میں پاکستانی ہائی کمیشن اس عمل کو آسان بنانے اور تیز کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر کینیا کی حکومت سے واقعے کی تحقیقات کرانے کی درخواست بھی کی ہے۔

قائم مقام سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ نے بھی اسلام آباد میں کینیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی ہے تاکہ معاملے کی اہمیت اور میت کی فوری وطن واپسی پر زور دیا جا سکے۔ دریں اثنا قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے قومی اسمبلی کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے معزز اراکین کو اس بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔