حکومت پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنےکےلئے پر عزم ہے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی کی آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل سےملاقات

143

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کے موقع پر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کی افرادی قوت کی ترقی کی حکمت عملیوں کو آئی ایل او کے عالمی معیارات اور اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات آئی ایل او کے بہترین طریقوں کے مطابق پاکستانی افرادی قوت کی مہارتوں اور روزگار کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔ دونوں فریقین نے افرادی قوت کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے قومی پالیسیوں کو عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد فراہم کرے۔

پاکستان کی آبادیاتی منافع کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں کی آبادی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور انہیں معیاری روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ پاکستانی افرادی قوت کو فائدہ پہنچانے والی موثر حکمت عملیوں کو نافذ کیا جا سکے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اس تعاون کا مقصد پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔