حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان دو منصوبوں کے لئے 394 ملین ڈالر سے زائد رقم کے معاہدے طے پا گئے‘سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدوں پر دستخط کئے

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان دو منصوبوں کے لئے 394 ملین ڈالر سے زائد رقم کے معاہدے طے پا گئے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید غضنفر عباس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر شیاﺅ ہونگ یانگ نے معاہدوں پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت جلال پور ایریگریشن پراجیکٹ کے لئے 274.63 ملین ڈالر جبکہ پنجاب میں نجی و …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان دو منصوبوں کے لئے 394 ملین ڈالر سے زائد رقم کے معاہدے طے پا گئے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید غضنفر عباس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر شیاﺅ ہونگ یانگ نے معاہدوں پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت جلال پور ایریگریشن پراجیکٹ کے لئے 274.63 ملین ڈالر جبکہ پنجاب میں نجی و سرکاری شراکت سے سرمایہ کاریاں بڑھانے کے لئے 100 ملین ڈالر (اے ڈی بی کا حصہ) اور 19.6 ملین ڈالر کی ڈی ایف آئی ڈی کی گرانٹ (بذریعہ اے ڈی بی) شامل ہیں۔ جلال پور ایگریشن پراجیکٹ کا مقصد نیا موسمیاتی (اپریل تا اکتوبر) آبپاشی کا نظام تعمیر کرنا ہے جو جہلم اور خوشاب کے اضلاع میں کم پیداوارکی حامل 68 ہزار 263 ہیکٹر اراضی کو سیراب کرے گا۔ اس منصوبے میں 117 کلومیٹر کی بڑی نہر جبکہ 210 کی چھوٹی نہریں شامل ہیں۔ اس منصوبے سے 80 دیہات کے 3 لاکھ 84 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔ دوسرا منصوبہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشب فریم ورک کو بڑھانے سے متعلق ہے اور اس کے تحت پراجیکٹ ڈویلپمنٹ فیسیلیٹی اور وائی ایبلٹی گیپ فنڈ کے لئے مالیاتی وسائل فراہم کئے جائیں گے۔