حکومت پاکستان اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس پر موثر طور پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ

100
پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی شعور کواجاگر کرنا ضروری ہے، ڈاکٹر مختار بھرتھ

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہےکہ حکومت پاکستان اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) پر موثر طور پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے،اے ایم آر سے نمٹنے کے لئے عالمی ایکشن پلان کی جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے مئی 2015 کے دوران پاکستان سمیت تمام ممالک کی توثیق کی تھی۔

وزارت صحت سے جاری بیان کےمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنی اینٹی مائیکروبیل مزاحمت پر قابو پانے بارے قومی لائحہ عمل بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ حکومت پاکستان اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) پر موثر طور پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے ، پاکستان میں اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس صحت کے ایک بڑے بحران کے طور پر ابھرا ہے ہے، اے ایم آر سے نمٹنے کے لئے عالمی ایکشن پلان کی جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے مئی 2015 کے دوران پاکستان سمیت تمام ممالک کی توثیق کی تھی ۔

وزارت صحت نے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس پر قابو پانے کے لئے قومی سٹریٹجک فریم ورک تشکیل دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس پر قابو پانے کے لئے2017 میں نیشنل ایکشن پلان تیار کیا گیا ، صحت، ویٹرنری، زراعت اور دیگر شعبے وفاقی، صوبائی اور علاقائی دونوں سطحوں پر متعلقہ شراکت دار شامل تھے ۔

نیشنل ایکشن پلان کی سات سٹریٹجک ترجیحات گلوبل ایکشن پلان 2015 کے مقاصد کے ساتھ منسلک ہیں ، حکومتی اقدامات کے تحت اے ایم آر کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت میں اے ایم آر سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے ۔ پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں میں ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے تربیتی مواد تیار کیا گیا ہے ۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو اینٹی مائیکروبل ریزسٹنس پر قابو پانے کے لئے موثر اور مربوط اقدامات کرنا ہوں گے ، پاکستان اے ایم آر سرویلنس سسٹم 2018 میں تیار کیا گیا تھا،ہسپتال کی تربیت میں انفیکشن کے واقعات کو کم کرنے کے لئےموثر اقدامات جاری ہیں۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ استعداد کار میں اضافہ، صفائی ستھرائی، حفظان صحت اور انفیکشن سے بچاؤ کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔