حکومت پاکستان نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا

204
حکومت پاکستان نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا
حکومت پاکستان نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):حکومت پاکستان نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

ڈی جی پی آر پاک فضائیہ کے ٹویٹ کے مطابق ائیرمارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ہوں گے جن کی تقرری کی منظوری حکومت پاکستان نے دے دی ہے۔

ائیرمارشل ظہیر احمد بابر کو ائیر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ نئے سربراہ 19 مارچ کو عہدہ سنبھالیں گے۔