اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) حکومت پاکستان نے ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔ ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری نے نومبر 1984ءمیں پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ایک لڑاکا سکواڈرن اور آپریشنل ایئر بیس کی کمان کی۔ وہ ایئر ہیڈکوارٹرز میں چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) …
حکومت پاکستان نے ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا,انہوں نے نومبر 1984ءمیں پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) حکومت پاکستان نے ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔ ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری نے نومبر 1984ءمیں پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ایک لڑاکا سکواڈرن اور آپریشنل ایئر بیس کی کمان کی۔ وہ ایئر ہیڈکوارٹرز میں چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس کے علاوہ امریکہ میں ایئر اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ وہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز چکلالہ میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس اور پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ کمبیٹ کمانڈر سکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)،ستارہ¿ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور لجن آف میرٹ (امریکہ) سے نوازا گیا۔








