27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںحکومت پاکستان نے بھارتی جارحیت سے شہیدو زخمی افراد کو معاوضوں کی...

حکومت پاکستان نے بھارتی جارحیت سے شہیدو زخمی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے رقم حکومت آزادکشمیر کو فراہم کر دی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):حکومت پاکستان نے بھارتی جارحیت سے شہیدو زخمی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے رقم حکومت آزادکشمیر کو فراہم کر دی ہے، جس کیلئے 532.000 ملین روپے حکومت آزادکشمیر کو فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے دیئے گئے پیکج کے تحت شہدا ء کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے،شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس ادا کئے جائیں گے۔

یہ رقم اس رقم کے علاوہ ہے جو حکومت آزاد کشمیر شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو فراہم کر چکی ہے۔حکومت آزادکشمیر 10 لاکھ روپے فی کس شہداء کے ورثا ء کو جبکہ معذور ہونے والے افراد کو آٹھ لاکھ دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت شدید زخمیوں کو تین لاکھ اور معمولی زخمیوں کو پچاس ہزار فی کس ادا کر چکی ہے۔ حکومت آزاد کشمیر نے شہداء کے ورثاء کو گھر گھر جا کر معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بھارتی جارحیت سے متاثرہ گھروں

- Advertisement -

دکانوں کو پہنچنے والے نقصان کے تعین کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، کمیٹیوں کی رپورٹس کی روشنی میں گھروں و دکانوں کےمعاوضہ جات کی ادائیگی عمل میں لائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597974

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں