اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):حکومت پاکستان نے سیکٹر ایف ایٹ۔ایف نائین انٹرچینج کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نام سے منسوب کر دیا۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جار ی بیان کے مطابق اس حوالے سے ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والی سادہ اور پروقار تقریب میں رجب طیب اردوان انٹر چینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔
مذکورہ انٹر چینج کو جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔