حکومت پاکستان نے ٹرن ارائونڈ پاکستان کے تحت معاشی استحکام کا منصوبہ بنایا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسراین پی او کی صحافیوں کو پریس بریفنگ

49

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن (این پی او) محمد عالمگیر چوہدری نے کہا ہے کہ اس جدید دور میں ترقی یافتہ ممالک نالج بیسڈ اکانومی کی طرف گامزن ہیں،پاکستان دنیا میں ایک ہائی پوٹینشل معیشت کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان اپنے پوٹیشنل کو بروئے کار نہیں لا سکا۔

انہوں نے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں صحافیوں کوپریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک کی آہستہ معاشی ترقی کے پیچھے کم سرمایہ کاری،ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کا نہ ہونا،کم پروڈکٹویٹی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ٹرن ارائونڈ پاکستان کے تحت معاشی استحکام کا منصوبہ بنایا ہے،نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن بھی ٹرن آرائونڈ پاکستان کے تحت پلاننگ کمیشن کے ورکنگ گروپ میں کام کر رہی ہے۔

این پی او بھی تین سالہ گروتھ سٹریٹیجی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جس کے تحت این پی او ٹارگٹڈ پروڈکٹویٹی بڑھانے سمیت دیگر پروگرامز پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ یہ میڈیا کا دور ہے میڈیا بھی پیداوار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔