اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کو جدید ترین آلات کی فراہمی سے منافع بخش ادارے بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اتوار کو پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ یہ دونوں ادارے ایک ہی انتظامیہ کے ماتحت کئے جائیں گے جس سے ان کی استعداد کار کی بہتری میں مدد ملے گی۔ شفقت جلیل نے کہا کہ پی ٹی وی اور پی بی سی کو باوثوق اور تیز ترین معیاری اطلاعات کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کے ادارے بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ اطلاعات کے ساتھ ساتھ وہ اپنے سامعین و ناظرین کو تعلیم اور تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کو جدید ترین آلات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126282